اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعیان کراچی نے نشتر پارک میں اجتماع کرکے مصر، تیونس، بحرین اور یمن کے انقلابات کی حمایت کرتے ہوئے کہا: جس طرح کہ آج امریکہ کی تمام تر ریشه دوانیوں اور پابندیوں کے باوجود ایران کے اسلامی انقلاب کی صدا دنیا کے گوشے گوشے میں سنائی دے رہی ہے، پاکستان کو بھی امریکہ کی ضرورت نہیں ہے اور حکومت پاکستان کو بھی امریکہ سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے اور امریکہ سے بلیک میل نہیں ہونا چاہئے۔





